پاکستانی شیعہ خبریں

تمام مکاتب فکر کے مسلمان یوم علی (ع) کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں، علامہ فرقان حیدر عابدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادرہ )ابوطالب فاؤنڈیشن کے تحت نشتر پارک میں منعقدہ شہادت حضرت علی (ع) کی مرکزی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ حضرت علی (ع) کے ذات بابرکت مسلم امہ اور تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے کیونکہ آپ (ع) طویل جدوجہد کے ذریعے ترویج دین کے فرائض انجام دیئے اور رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے وہ رہنماء اصول چھوڑے جن کی پیروی میں مسلمان آج بھی اپنے آپ کو سربلند کرسکتے ہیں، خاص طور پر ہمارے سربراہان آپ (ع) کے طرز حکمرانی پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمہ کو پریشانی اور مشکلات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مسلمان پوری دنیا میں ظلم و ستم اور تشدد کا شکار ہیں اور ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے، ایسے میں بہتر تو یہ ہوگا کہ ہم انہی مقدس ہستیوں کی طرف رجوع کریں جن کی محبت اور کردار میں ہم سب کی بھلائی ہے، لیکن افسوس کہ آج ہم تعلیمات اسلامی اور اہلبیت اطہارکے بتائے ہوئے راستے سے بہت دور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے پوری اسلامی دنیا مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے سیرت حضرت علی (ع) پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ یوم علی (ع) کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button