Uncategorized

داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں کافروں کی بجائے مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، ابوالخیر زبیر

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے دیا لداس کلب کی طرف سے منعقدہ افطار پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمان کسی محمد بن قاسم کو پکار رہے ہیں لیکن اتنی ساری مسلمان ریاستوں میں کوئی بھی محمد بن قاسم نہیں جو انکی مدد کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے مظلوم مسلمانوں کی جس فریاد اور آہ و بکا کو بیان کیا ہے اس کا پورا نقشہ ہم اپنی آنکھوں سے برما میں دیکھ رہے ہیں لیکن پھر بھی مسلمان حکمراں بے حسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں اور قرآن پر عمل کرتے ہوئے ظالموں سے جہاد کرنے کیلئے تیار نہیں، مسلمانوں کی پستی اور ذلت کا ہی سبب ہے کہ ہم نے جہاد سے منہ موڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہود ونصاریٰ کی سازش ہے کہ جہاد جیسے مقدس فریضہ کو بدنام کرنے کیلئے انہوں نے داعش جیسی دھشت گرد تنظیمیں بنالی ہیں جو کافروں سے مقابلہ کرنے کے بجائے خود کش دھماکوں کے ذریعہ اپنے مسلمان بھائی بہنوں اور بے گناہ عورتوں اور بچوں کا خون بہا رہے ہیں یہ جہاد نہیں فساد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button