قدس شیعہ اور سنی ہی نہیں تمام مکاتب فکر کا مسئلہ ہے، تہور حیدری
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ)مامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری کا کہنا تھا کہ حضرت علیؑ نے اپنے فرزند کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیشہ ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حامی بن کے رہنا، امام کی اس تحریک میں جو عنصر غالب نظر آتا ہے وہ استعمار دشمنی ہے، یعنی ظالم کے دشمن اور مستضفین کو تقویت بخشنا ہے، اگر ہم مشاہدہ کریں تو تحریک بیداری القدس کا نقطہ امام خمینی کی بابصیرت شخصیت ہے کہ 36 سال قبل انہوں نے یوم القدس منانے کا اعلان کیا اور عصر حاضر میں قدس کا مسئلہ عرب سے نکل کر امت مسلمہ کا مسئلہ بن چکا ہے جو امام خمینی کی خواہش کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام نے انقلاب اسلامی کے بعد قدس کے مسئلہ پر شدت کے ساتھ آواز اٹھائی اور اس کو عالم اسلام کا مسئلہ قرار دیا، قدس کا مسئلہ شیعہ اور سنی ہی نہیں تمام مکاتب فکر کا مسئلہ ہے، اس کی آزادی کی تحریک میں ہمیں پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یوم القدس دنیا بھر کے مستضفین کا مستکبرین جہان کے خلاف کھڑے ہونے کا دن ہے۔ آئی ایس او کے زیر اہتمام دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ مظلومین جہان کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان کے تمام حریت پسند طبقے ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہوں اور ظالمین کو یہ باور کروا دیں کہ سرزمین پاکستان میں مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف اپنا وجود برقرا رکھے ہوئے ہیں۔