پاکستانی شیعہ خبریں

یوم شہادت حضرت علی ؑ پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے جائیں، علامہ حسین مسعودی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ حکومت سندھ یوم شہادت حضرت علی ؑ پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرے اور عزادران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹاؤن میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ان مقدس ایام میں ہمیں صبر و تحمل اور برداشت سے کام لینا ہوگا جبکہ عوام پر امن رہیں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان مجالس شہادت حضرت علی ؑ اور ماتمی جلوس میں بھرپور شرکت کریں اور اسلام اور ملک دشمن قوتیں اپنی سازشوں میں ناکام ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی ؑ کی ذات گرامی بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے لہٰذا ہمیں آپ ؑ کے مقدس پیغام کو عام کرنا ہوگا تاکہ دنیا اس سے فیضیاب ہوسکے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور مقامی انتظامیہ سے کہا کہ وہ پانی و بجلی کی سپلائی، سڑکوں کی مرمت اور دیگر سہولیات کو یقینی بنائیں تاکہ عزاداران پر امن ماحول میں آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button