پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی سندھ و کمشنر کراچی سے ملاقات ،یوم علی و یوم القدس پر سکیورٹی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساںا دارہ) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی سندھ،کمشنر کراچی سے ملاقاتیں ۔رمضان المبارک میں یوم علی علیہ السلام و یوم القدس کے روز سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ شہر میں17سے 22 تک بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔ شہر قائد کے عتراف میں کالعدم جماعتوں کی سر گرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں دہشتگر د کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے 21رمضان سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس عزاو مجالس سیکورٹی کے خصوسی سیکورٹی فراہم کی جائے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علی حسن نقوی ،علامہ صادق جعفری،علامہ احسان دانش، اصغر عباس زیدی، سید رضا نقوی ،سبط اصغر زیدی نے گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی سند غلام قادر تھیبو اورکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے یوم علی علیہ السلام اور یوم القدس کے حوالے سے ہونے والی سیکور ٹی سمیت دیگر اہم معاملات پر ہونے والی میٹنگ میں کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹر ی سیاسیات علی حسین کی سر براہی میں جانے والے وفد نے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبوسے شہر میں بڑھتے ہوئی کالعدم جماعتوں کی فعالیت اور ان کی آزادانہ سر گر میوں پر تشویش اظہار کیا اور انہیں توجہ دلائی کے یوم علی علیہ السلام و یوم قدس کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے اجتماعات سے قبل ان دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت نعت سنے والوں کے خلاف پولیس ایکشن کی مذمت کی ایڈیشنل آئی جی سندھ نے یوم علی علیہ السلام و یوم القدس کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات سمیت دیگر معاملات پراپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے کمیشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کی مناسبت سے رکھے جانے والی میٹنگ میں شرکت کی اور وہاں یوم علی و یوم القدس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واٹر بورڈ اورکے الیکٹرک انتظامیہ نے شہر کی عوام کو یر غمال بنا لیا ہے عوام گرمی و لوڈشیڈنگ سے اپنی جانیں دیں رہیں ہیں مگر یہ دونوں ادارے اپنی نا اہلی تسلیم کرنے کو تیار نہیں علی حسین نقوی نے کمشنر کراچی شعیب صدیقی مطالبہ کیا کہ 17رمضان سے 22رمضان المبارک شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کو یقینی بنایا جائے اور شہر کے مختلف علاقوں میں مجلاس و جلوس عزاء کے روٹس پر سوریج کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اس حوالے سے علی حسین نقوی نے کمشنرکراچی کو ملیر کے علاقے جعفرطیار سو سائٹی میں سوریج کی ابترصورتحال کے آگائی کیلئے ا نہیں علاقے کادورہ کرنے کی دعوت دی اور مطالبہ کیا کہ وہ ملیر سیوریج مسائل کا خود مشاہدہ کر کے عوام کی جان اس عذاب چھڑائی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button