Uncategorized

لاہور، یوم علی (ع) کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں یوم علیؑ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا جب کہ جلوس کی سیکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی تھی۔ جلوس کے شرکا نے چوک نواب صاحب میں زنجیر زنی کی اور لال کھوہ، محلہ شیعاں، رنگ محل سے ہوتا ہوا اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوا۔ جلوس کے شرکا نے رنگ محل چوک میں علامہ سید حیدر علی الموسوی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کے روٹ پر 4 درجاتی سکیورٹی حصار بنایا گیا تھا اور جلوس کے شرکا کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شریک ہونے کی اجازت دی جا رہی تھی جبکہ روٹ سے ملحقہ تمام راستوں کو کنٹینرز، بیریئر اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ جلوس کے روٹ پر چھتوں پر سنائپر بھی تعینات کئے گئے ۔

ایس ایس پی سکیورٹی بھی جلوس کے ہمراہ ہیں جبکہ سی سی پی او امین وینس نے بھی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ سی سی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے تھے اور پولیس فورس مکمل طور چوکس تھی۔ جلوس باخیریت اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button