پاکستانی شیعہ خبریں

یوم شہادت امام علی (ع)، کراچی کا مرکزی جلوس اپنی آخری منزل حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)یوم شہادت حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے سلسلے کراچی کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگیا، جلوس کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر پارک میں سید ضمیر الحسن ٹرسٹ کی جانب سے مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے خطاب علامہ ماجد رضا عابدی نے کیا۔ بعد از مجلس عزا بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں جلوس برآمد ہوا۔ جلوس کے شرکاء نے امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کی۔ نماز کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ نماز کے بعد آئی ایس او کے کارکنان نے شیطان بزرگ امریکہ اور صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف بھی احتجاج کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 11 ہزار پولیس اہلکاروں سمیت ہزاروں شیعہ اسکاؤٹس رضاکار بھی تعینات کئے گئے تھے۔ جلوس کے راستوں میں مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے تعارفی کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔ شہر قائد میں پہلی مرتبہ بم ناکارہ بنانے کے لئے روبوٹ کا استعمال کیا گیا جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ آئی ای ڈی نامی ریمورٹ کنٹرول روبوٹ جدید کیمروں اور رائفلز سے لیس ہے جو بم کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button