پاکستانی شیعہ خبریں

تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلباء سے کالعدم جماعتوں کیلئے کام لیتے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں اساتذہ طلباء کو کالعدم تنظیموں کی جانب راغب کرتے ہیں۔ میڈیا میں جاری ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے ایسی رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس میں کالعدم تنظیموں کے مربوط نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید ذکر کیا گیا ہے کہ یہ اساتذہ اور ان کے طلباء کالعدم تنظیموں کے لیے کام کرتے ہیں اور یہ تعلیمی اداروں میں آنے والے طلباء کے ذہن تبدیل کر کے اپنے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ حساس اداروں کی جانب سے اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ اور طلباءکی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور اب ان کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حساس اداروں کے ذرائع کے مطابق نگرانی مکمل ہونے پر ان اساتذہ اور طلباء کے خلاف آپریشن کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں بھی لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button