Uncategorized

ملتان،یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل، جے ایس اور جعفریہ یوتھ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی، فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے اظہار نفرت کے لیے شیعہ علماء کونسل، وفاق علمائے شیعہ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ یوتھ کے زیراہتمام چوک نواں شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی رضا نقوی کا کہنا تھا کہ سرزمین انبیاء فلسطین پر موجود قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ مسلم حکمرانوں کی غیرت کو للکار رہا ہے، اس وقت قبلہ اول اسرائیل کے پنجوں میں سسک رہا ہے اور مسلمانوں کو اپنی مدد کے لیے بلا رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اُمت مسلمہ اور مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں، مظاہرے میں مولانا مجاہد عباس گردیزی، مولانا کاشف ظہور نقوی، مولانا غلام قاسم خان، مزین عباس چاون اور بشارت قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button