Uncategorized

سیرت امیر المومنین علی علیہ السلام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، جاوید ساقی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ )سرگودھا میں یوم شہادت امیر المومنین علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو استعماری قوتوں کیخلاف جرأت حیدری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تحریک وحدت اسلامی کے چیئرمین مولانا جاوید اکبر ساقی نے عزیز بھٹی ٹاؤن میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے حوالہ سے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی المرتضٰی علیہ السلام کی زندگی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے، آپ علیہ السلام نے ساری زندگی اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن کے سربراہ حافظ لیاقت علی ضیاء نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام رہبر انسانیت کی آغوش میں تربیت سے سرفراز ہوئے، امت مسلمہ سیرت امیرالمومنین علیہ السلام پر چلتے ہوئے استعماری قوتوں کے مقابل خیبر شکن جرات کا مظاہرہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button