Uncategorized

مادہ پرستی اور بے راہ روی کی وجہ قرآن سے دوری ہے، افضل حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلة القدر تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا۔ اس لئے عبادت خداوندی کو ان راتوں میں جاری رکھا جانا چاہیے۔ لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب میں علامہ افضل حیدری نے کہا کہ قرآن مجید زندہ معجزہ اور اللہ کی طرف سے حفاظت کی ضمانت رکھنے والی الہامی کتاب ہے، جس میں کوئی تبدیلی ہوئی اور نہ ہی کوئی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن صرف مُردوں کے ایصال ثواب کے لئے پڑھی جانے والی کتاب نہیں، اس میں انسانیت کے لئے ضابطہ حیات ہے۔ ہمیں خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے قلب مطہر پر اترنے والے کلام الٰہی کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنا ہوگا، تاکہ روز مرہ معاملات کے لئے ہدایت حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی مادہ پرستی اور بے راہ روی کی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے۔ انسان اسی لئے بھٹکا ہوا ہے کہ اس نے قرآن سے ہدایت لینے کی بجائے خود ساختہ اصول وضع کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ یہ انسان کے بھٹکنے کی علامت ہے کہ اس نے قرآن کی طرف رجوع کیا ہے اور نہ ہی پیغمبر اکرم کی حیات طیبہ اور ان کی احادیث مبارکہ سے استفادہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button