پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں داعش کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا، مولانا عبدالغفور حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ داعش نے ایک مختصر عرصے میں بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے اور وہاں کے تیل کو دوسرے ممالک میں فروخت کر رہی ہے۔ پاکستان میں بھی داعش کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس مسئلے پر پاکستان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ پاکستان اور افغانستان کا استحکام دونوں ممالک میں امن اور باہمی بہتر تعلقات سے مشروط ہے۔ الزام تراشی کی بجائے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا جائے۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات خوش آئند ہے۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ ہم پاک ایران تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کو چاہیئے کہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے رینجرز نے جو قربانیاں دی ہیں، اسکی مثال نہیں ملتی۔ اس وقت رینجرز کی مخالفت ایسے عناصر کر رہے ہیں جو خود جرائم میں ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button