Uncategorized

عالمی قوتوں سے ایران کا جوہری معاہدہ امت مسلمہ کی فتح ہے، پیر اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے عالمی طاقتوں سے ایران کے ایٹمی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے تاریخی معاہدے کو امت مسلمہ کی فتح قراردیتے ہوئے عرب ممالک سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ تحفظات کا اظہار کرنے کی بجائے غیر معمولی اقدام کو اپنی قوت سمجھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ اور قیادت نے اپنی دوسالہ محنت سے طاقت کے نشے میں چور عالمی قوتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے اور اپنی شرائط پر ایسا معاہدہ کیا ہے۔ جس کا فائدہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کے ہر ملک کو ہوگا، کیونکہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے خاتمے سے ایرانی تجارت اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ اس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ چندممالک کے تیل کی معدنیات پر قبضے کی وجہ سے بلیک میلنگ ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے زیر التوا گیس پائپ لائن منصوبے میں حائل رکاوٹیں ختم ہوں گی۔ جس سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ ایران سے باہمی تجارت کا حجم بڑھے گا۔ جس کا فائدہ خطے کو پہنچے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button