پاکستانی شیعہ خبریں

قبائلی علاقوں کے بعد شہری علاقوں میں بھی آپریشن ضرب عصب کی مکمل حمایت کرتے ہیں، شاہی سید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ رینجرز کی جانب سے شہر میں ٹارگٹ کلرز، چائنا کٹنگ مافیا اور بھتہ مافیا کے خلاف موثر کاروائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رینجرز نے جس انداز سے کراچی کے امن دشمنوں کی کمین گاہوں میں گھس کر کاروائیاں کیں وہ انتہائی قابل تعریف ہے، کراچی کی امن و امان کی بہتر صورت حال رینجرز کی موثر کاروائیوں کی مرہون منت ہے، تاجر پرسکون فضاء میں کاروبار کرہے ہیں، شہری پر امن ماحول میں عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کا تمام تر سہرا ڈی جی رینجرز اور کور کمانڈر کو جاتا ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں ہیں، قبائلی علاقوں کے بعد شہری علاقوں میں بھی آپریشن ضرب عصب کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عسکری اداروں کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے، ایسے موقع پر ان کے خلاف مسلسل تنقیدی زبان کسی طور مناسب نہیں۔

شاہی سید نے کہا کہ انتہاء پسندی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے، ہمارے جوانوں نے ہی ان سے لڑنا ہے، افسوس کے عسکری اداروں کے خلاف مسلسل بیانات دینے والے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اور خطرات کو دیکھنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں، موجودہ حالات میں ہمیں اپنے اداروں کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے ان کے پشت پر کھڑا ہونے اور ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے، خطے میں پیدا ہونے والے نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عسکری اداروں پر کیچڑ اچھالنے سے اجتناب کرنا ہوگا، انتہائی سنگین خطرات میں لیڈر شپ کی جانب سے اس قسم کی زبانی کسی طور زیب نہیں دیتی، اے این پی قومی ادارے کے سربراہوں اور جوانوں کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button