پاکستانی شیعہ خبریں

ایران کے جوہری معاہدے سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا، سید خورشید شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے نتیجے میں ایران کا معاشی اور عسکری استحکام اور سالمیت ہی اس معاہدے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ کہتے ہیں ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ اب تیزی کیساتھ مکمل ہونا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق، خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کے نتیجہ میں خطے پر مثبت اثرات مرتب یوں گے اور اس معاہدے سے ایران کی معاشی اور علاقائی پوزیشن مستحکم ہوگی اور عالمی امن کو فروغ حاصل ہوگا اور اس استحکام سے علاقے کے دیگر ممالک پر بھی مثبت اثرات مرتب یوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید کی جانی چاہیئے کہ اب ایران پاکستان گیس پائپ لائن تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ سکے گی اور اس منصوبے سے ہاکستان کی معیشت پر نہائت مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ملکی ترقی کا خواب بھی جلد شرمندہ ِ تعبیر ہو سکے گا۔ انہوں نے کیا کہ اس معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس معاہدے سے نہ صرف خطے میں امن کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ایران اور ہمسایہ ممالک معاشی تعاون کے ذریعے سے تیز ترین ترقی کے اہداف بھی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور ہمسایہ ممالک کو ایران کو عالمی برادری میں دوبارہ متحرک کردار ادا کرنے میں بھرپور مدد کرنی چاہیئے اور اس معاہدے کے نتیجے میں ایران کا معاشی اور عسکری استحکام اور سالمیت ہی اس معاہدے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مثبت صورت حال سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور گیس پائپ لائن کی تکمیل اس ضمن میں پہلی ترجیح یونی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button