Uncategorized

مولانا طارق جمیل کے بھائی طاہر کمال نے تلمبہ میں قبضہ مافیا کا روپ دھار رکھا ہے، شاکر مزاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار شاکر مزاری نے پاکستان عوامی تحریک خانیوال کے سینئر رہنما میاں نور احمد سہو پر پولیس کی موجودگی میں قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کے بھائی ڈاکٹر طاہر کمال اپنے غنڈوں کے ساتھ قبضہ گروپ کا روپ دھار چکا ہے جس کے سامنے پولیس اور انتظامیہ بھی بے بس نظر آتی ہے۔ عید سے چند روز قبل ڈاکٹر طاہرکمال کے غنڈوں نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما میاں نور احمد سہو کی زمین پر قبضہ کرنا چاہا اور ان کا سرکاری راستہ بند کر دیا جس پر میاں نور احمد سہو نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس کی آمد پر ڈاکٹر طاہر کمال کے غنڈوں نے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، میاں نور احمد سہو پر قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا اور پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔ سردار شاکر مزاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سرپرستی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے غنڈے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں۔ جبکہ مولانا طارق جمیل پوری دنیا کو تبلیغ کے درس دے رہے ہیں۔ اگر میاں نور احمد سہو پر حملہ کرنے والے غنڈے گرفتار نہ ہوئے اور انہیں قرار واقع سزا نہ ملی تو پاکستان عوامی تحریک پورے جنوبی پنجاب میں بھر پور احتجاج کرے گی اور دعوت و تبلیغ کی آڑ میں چھپے قبضہ مافیا کو بے نقاب کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button