Uncategorized

ایران سے درآمدات پر پابندی فوری ختم کی جائے، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کرے کہ ایران سے درآمدات کیلئے لیٹر آف کریڈٹ (LC) کھولنے کے انتظامات مکمل کریں، تاکہ درآمدات اسمگلنگ کی بجائے باقاعدہ درآمد ہو سکے، اور حکومت کے خزانے میں ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس جمع ہو۔ اپنے بیان میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کا یورپی یونین اور امریکا سے پُرامن جوہری معاہد ہ ہو چکا ہے، اور یہ تمام ممالک تجارتی پابندیاں ختم کر رہے ہیں، لہٰذا پاکستان کو بھی ایران سے براہ راست کاروبار بینکوں کے ذریعے شروع کرنا چاہیے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ پاک ایران گیس لائن منصوبے پر تیزی سے کام شروع کیا جائے، جس کیلئے کچھ سال پہلے دونوں ممالک میں معاہدہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی شدید قلت ہے، جس کی وجہ سے ہماری صنعتیں بحران کا شکار ہیں، اور شہر و دیہات بجلی کی کمی سے پریشان ہیں، بجلی کی کمی کی وجہ سے صنعتی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے، برآمدات کم ہو رہیں ہیں، بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا وفاقی وزیر پیٹرولیم اس مسئلے کو پوری توجہ سے حل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی گیس جلد پاکستان پہنچ سکتی ہے اور بجلی کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button