پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں خواتین سمیت معصوم بچیوں نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اور سروں پر سرخ رنگ کی پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا فاطمہ (س) کے نعرے آویزاں تھے جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آل سعود کی جانب سے حضرت محمد مصطفی (ص) کے اہل بیت اور اصحابؓ کے مزارات مقدسہ کو منہدم کئے جانے کے خلاف نعرے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پیغمبر اکرم (ص) کے اہلبیت کرام (ع) کے روضہ ہائے مبارک کو از سرنو تعمیر کیا جائے، یاد رہے کہ 21 اپریل بمطابق آٹھ شوال سنہ 1926ء میں آل سعود نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐ کے قرب میں واقع جنت البقیع نامی قبرستان کہ جس میں پیغمبر اکرم (ص) کے اہل بیت بشمول جناب سیدہ فاطمہ (س) اور متعدد صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ تھے کو منہدم کر دیا تھا جبکہ مکہ مکرمہ میں ام المومنین حضرت خدیجۃ (س) اور آپؐ کے دادا اور دیگر اہل و عیال کے مزارات کو بھی منہدم کر دیا گیا تھا، تاہم اس روز کو عالم اسلام سیاہ یوم کے طور پر مناتا ہے اور پوری دنیا میں آل سعود کے خلاف سخت احتجاج کیا جاتا ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے آئی ایس او پاکستان کراچی کی صدر عصمت زہرا، سینئر رہنما آئی ایس او طالبات مہہ جبین، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنما مولانا باقر زیدی اور معروف عالم دین مولانا صادق رضا نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی جانب سے اہلبیت اطہار ؑ اور صحابہ کرامؓ کے مزارات مقدسہ کا انہدام ناقابل تلافی گناہ اور امت مسلمہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ افسوس ناک بات ہے کہ آج آل سعود کے محلات تو روشن اور چمک دمک رہے ہیں لیکن اولاد رسول (ص) کے مزارات کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل سعود نے پیغمبر اکرم (ص) کے اولاد اور اقرباء اور صحابہ کرامؓ کے مزارات پر شب خون مار کر صیہونی روایات کو زندہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہودی اقوام نے انبیاء علیہم السلام کو قتل کیا جبکہ دور جدید میں آل سعود نے نبی آخر الزمان (ص) کے اہل بیت (ع) کے مزارات کو منہدم کر کے اپنی رسول اکرم (ص) سے ازلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور بالخصوص امت مسلمہ کو جھنجھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور آل سعود و آل یہود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button