پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تنظیمیں دین کا نام استعمال کرکے بے گناہوں کا خون بہا رہی ہیں، علامہ عون نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کررہی ہیں جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹاؤن میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج کالعدم تنظیمیں دین کا نام استعمال کرکے بے گناہوں کا خون بہا رہی ہیں اور کفر و الہاد کے فتوے جاری کرکے قتل و غارت گیری کی دعوت دی جا رہی ہے، حکومت اور ریاستی ادارے ایسے مدارس اور مراکز کے خلاف بھی کاروائی کریں جہاں سے نفرتوں کا پرچار ہو رہا ہے، اس کے علاوہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنیوالوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ یہاں امن قائم ہو اور تمام طبقات اپنے اپنے عقائد و نظریات کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button