ملک اسحاق کی پولیس مقابلے میں موت، لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کا ملک بھر میں پولیس چوکیوں پر حملے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) گذشتہ روز کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ اور 100سے زائد پاکستانیوں کا قاتل ملک اسحاق پولیس مقابلے میں 14ساتھیوں سمیت جہنم واصل ہوگیا تھا، اس موت کے بعد کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں نے ملک بھر میں پولیس کو تشد د کا نشانہ بنایا اور چوکیوں پر حملے کیئے اطلاعات کے مطابق کراچی مومن آباد سمیت گجرات اور دیگر شہروں میں پولیس چوکیوں پر مسلحہ حملے کئے گئے جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں میں سے ایک بڑی کامیابی اس دہشتگرد کی ہلاکت ہے جو عدالتوں سے سیاسی تعلقات ہونے کی بنا پر ہر بار آزاد ہوجاتا تھا، اب اہم مسئلہ ان دہشتگردوں سے نجات حاصل کرنے کا ہے جو شرافت کے لبادے میں چھپے شیطان ہیں ہم پاک آرمی سے مطالبہ کرتے ہیں ملک اسحاق کے ساتھ فوٹو سیشن کرنے والے ان دہشتگردوں کو بھی ضرب عضب کی زد میں لایا جائے۔