Uncategorized

آئی ایس او گلگت کے ڈویژنل صدر اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت دیگر اسیران کو رہا کیا جائے، شکیل اصغر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر شکیل اصغر نے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے گرفتار ڈویژنل صدر جمال اور دیگر اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے ان کے خلاف مقدمات کو ختم کیا جائے، یمن کے حوالے سے افواج پاک کے موقف کی تائید اور پاکستان کو غیرجانبدار رکھنے کے لیے نکالی جانے والے ریلی کا ہمیں آئینی و قانونی حق حاصل تھا، اگر کارکنان کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، جبکہ ملک کے اہم مقامات لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، بلتستان اور پشاور میں احتجاجی پریس کانفرنسس منعقد کی جا رہی ہیں، ہمارا یہ موقف جذبہ حب الوطنی کے عین متقاضی ہے کہ افواج پاکستان کو وطن عزیز میں مختلف محاذوں کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں ہم کسی پرائی جنگ کا حصہ بننے کے متحمل نہیں ہیں۔ دو مسلم ممالک کے درمیان تنازعہ کی صورت میں آئین ہمیں صرف ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے نہ کہ فریق بننے کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد اور اظہار رائے کی آزادی ہمارا آئینی حق ہے۔ جس سے روکنا بلاجواز اور آئین پاکستان سے انحراف ہے۔ گلگت بلتستان آئی ایس او کے ڈویژنل صدر جمال اختر اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو گرفتار گیا جو سراسر زیادتی، بدنیتی اور سیاسی دباو کا نتیجہ ہے۔ اسیران کو فوری طور رہا نہ کیا گیا تو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے عوامی قوت کے ساتھ حکومت کے خلاف ملک بھر میں 31 جولائی کو مظاہرہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button