Uncategorized

آپریشن ضرب عضب کا خوف، کالعدم سپاہ صحابہ نے ملک اسحاق کی موت پر احتجاج نا کرنے کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 12 افراد کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر اہلسنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) نے احتجاج نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اہلسنت والجماعت کے سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند جماعت ہیں اور ایسے کسی بھی فرد کو قبول نہیں کرتے جس کا تعلق عسکریت پسندی سے رہا ہو، اسی لیے ملک اسحاق اور دیگر کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر سٹرکوں پر احتجاج کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انھوں نے کہا کہ عدالتی نظام کے باوجود ماروائے عدالت ملک اسحاق اور اس کے ساتھیوں کا قتل کی بھرپور مزمت کرتے ہیں تاہم یہ ایسا معاملہ نہیں ہے کہ اس کے لئے سڑکوں پر نکلا جائے۔

اہلسنت والجماعت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ دینی مدارس ان دنوں بند ہیں جس کے باعث جماعت سڑکوں پر اپنی طاقت دیکھا نہیں سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button