Uncategorized

دہشت گردوں کے لئے فنڈنگ کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کی کوشیش جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )اکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کے لیے ہونے والی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے کالعدم دہشت گرد تنظیموں پر غیر قانونی فنڈز جمع کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کے لیے ہونے والی فنڈنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے کالعدم دہشت گرد تنظیموں پر غیر قانونی فنڈز جمع کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔جن کالعدم دہشت گرد تنظیموں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں ان میں ملتان میں الرشید ٹرسٹ (معمار ٹرسٹ) اور الرحمت ٹرسٹ، بہاولپور میں انصار اُمہ، سپاہ صحابہ اور تحریک غلبہ اسلام جبکہ گجرانوالہ میں جیش محمد شامل ہیں۔ان تنظیموں کے خلاف غیر قانونی فنڈز جمع کرنے کے الزام میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور ان کے اراکین کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button