پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت میں رہنماؤں کے خلاف غداری کے الزامات عائد کرنا حکومتی بدنیتی ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان میں طلباء و دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف شہر کی مختلف جامع مساجد کے سامنے بعد نماز جمعہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن نے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا، جن میں شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا ء ریلی نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن میں گلگت بلتستان میں طلباء و دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف نعرے درج تھے۔ شہر کے مختلف حصوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس، جنرل سیکریٹری سید غیور عباس عابدی اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید محمد عابدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گرفتار رہنماؤں کے خلاف غداری جیسے سنگین الزامات عائد کرنا حکومتی بد نیتی کو ظاہر کر رہا ہے، یمن میں پاکستان کے غیر جانبدارانہ کردار کے حوالے سے پالیمانی پالیسی واضع ہے جبکہ آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر جمال حیدر سمیت دیگر افراد کو صرف اس جرم میں گرفتار کیا گیا کہ انہوں نے یمن میں پاکستان کے غیر جانبدار رہنے کے حق میں ریلی نکالی، حکومت وقت گلگت بلتستان کی عوام کو پارلیمنٹ کی حمایت کرنے کی سزا دے رہی ہے۔ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر سیاسی بنیادوں پر قیام کردہ مقدمات واپس لے اور آئین پاکستان کی روشنی میں یمن تنازعہ سفارتی کوششوں کے ذریعے حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ درایں اثناء شاہ فیصل کالونی میں جامع مسجد امامیہ سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ایسٹ کے رہنما ناظم عباس نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button