Uncategorized
شیعہ علما کونسل پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر سردار وسیم عباس نے علامہ سبطین سبزواری کو استعفیٰ بھجوا دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر سردار وسیم عباس خان مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفٰی صوبائی صدر حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سبطین حیدر سبزواری کو بھجوا دیا ہے۔ جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مستعفی ہورہے ہیں، حالات ایسے پیدا ہوئے ہیں کہ ان کے لئے مزید کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ وسیم عباس خان کو 14 جون کو شیعہ علما کونسل پنجاب کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔ رابطہ کرنے پر علامہ سبطین سبزواری نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم عباس خان کی خدمات قابل قدر رہی ہیں۔ ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔