اورنگیزب فاروقی کے ان کاونٹر کا خوف، وہابیوں مولویوں نے نواز حکومت کو دھمکی دیدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) متحدہ وہابی محاذ سندھ کے سیکریڑی اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، جعلی پولیس مقابلے پنجاب کی شناخت بن گئے ہیں عام آدمی عدم تحفظ کا شکار ہے، راتوں کو 2 بجے اٹھا اٹھا کر جیل میں اورنگزیب فاروقی کو ستایا جارہا ہے، پیشیوں کے بہانے نامناسب سیکورٹی میں پنجاب کے مختلف شہروں میں گھمایا جارہا ہے جس کی وجہ اورنگزیب فاروقی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اورنگزیب فاروقی کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو ذمہ دار میاں برادران ہوں گے، پنجاب میں وہابیوں پر زمین تنگ کردی گئی، ہم پوچھ رہے ہیں کہ وہابی علماء کے قاتل کہاں ہیں، وہابی علماء کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا شکوک و شبہات کو جنم دے رہاہے، ملک میں جاری آپریشن کے باجود وہابیوں کے قاتل گرفت میں کیوں نہیں آرہے، وہابیوںکے ساتھ زیادتیاں جاری رہیں تو میاں برادران کا حشر مشرف سے مختلف نہیں ہوگا، دھوکہ ن لیگ کی فطرت ہے، ن لیگ سے خیر کی توقع نہیں، آئندہ ن لیگ سے تعاون کی پالیسی پر از سر نو غور کریں گے۔