پاکستانی شیعہ خبریں

ڈپٹی کمشنر شکارپور کی شہداء کمیٹی سے ملاقات، مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شکارپور ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر عابد سلیم قریشی نے جامع مسجد سید الشہداء پہنچ کر شہدائے نماز جمعہ کے لئے فاتحہ پڑھی اور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی اور اراکین سے 22 نکاتی معاہدے اور دیگر مطالبات سے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ حکومت نے 22 نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کیا۔ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث آج شہداء کے وارث احتجاج کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو جمعہ 28 اگست کو یوم سیاہ اور یوم احتجاج منائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان 48 مدارس کی فہرست شائع کی جائے جہاں دہشتگردی کی تعلیم دی جاتی ہے اور شکارپور سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے مراکز کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عابد سلیم قریشی نے شہداء کمیٹی کو یقین دلایا کہ وہ ان مطالبات کے حل کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button