پاکستانی شیعہ خبریں

شکارپور:حکومت کی وعدہ خلافی کے خلاف شہداء کمیٹی کااحتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام شکارپور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصودعلی ڈومکی اور شہداء کے ورثاء نے کی۔ اس موقعہ پر شہر کے لکھیدر چوک پراحتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت نے 22 نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کیا ، سندہ حکومت کی نا اہلی کے باعث آج شہداء کے وارث احتجاج کر رہے ہیں۔ سندہ حکومت نے رویہ نہ بدلا تو جمعہ 28 اگست کو ملک بھر میں یوم سیاہ اور یوم احتجاج منائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان 48 مدارس کی فہرست شائع کی جائے جہاں دھشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اورشکارپور سمیت سندہ کے مختلف اضلاع میں دھشت گردی کے مراکز کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں جمعہ 2 اکتوبر کو شکارپور میں تعزیتی اجتماع منعقد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button