مضامین

قائد شہید کی شہادت پر خوبصورت نظم

بمناسبت شھادت شھید قائد
سید عارف حسین الحسینی (رح)

ای حسین (ع)آو سر مقتل لپک کر…
اور اک لاشه گرا….
آپکا اک اور بیٹا,
دشمنون کے جور سے مارا گیا

وه حسین عصر کی بیعت کا مظھر
اوریزید عصر کی بیعت کا منکر
اسنے دیکھے
شمر و ابن زیاد کی فوجون کے تیور
اسنے دیکھے تھے چمکتے تیز خنجر
کار بند انکار بیعت پر رھا
گامزن راه صداقت پر رھا….

اے حسین (ع) آپکا اک اور بیٹا
دشمنون کے جور سے ماراگیا

اے حسین (ع)
آپکا یه شیر بیٹا
فجر دم میدان کی جانب بڑھا
اے حسین (ع)

فوج ابن زیاد کا اک بد نھاد
تاک مین بیٹھا ھوا
اسکا اک تیر ستم
پاک سینے پر لگا
اے حسین (ع)…
آپکا مظلوم بیٹا
آپکی راهون کا راھی چل بسا….
اے حسین (ع) آو سر مقتل لپک کر
اور اک لاشه گرا……

لیکن اب بھی
عھد کرتے ھین یه اسکے خون کی تاثیر سے…
اسکے بیٹے, اسکے اکبر…
ھم راه حق و صداقت کو نه چھوڑینگے کبھی
اور شب عاشور جو باندھا گیا
عشق کے پیمان کو
ھرگز نه توڑین گے کبھی
اے حسین (ع)
آپکے بیٹے
ولی امر کو
تنھانه چھوڑین گے کبھی…

ان شاءالله العزیز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button