Uncategorized

شہیدوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا، علامہ سید علی عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) شہیدوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔ پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات، مضبوط عزم اور جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ التنزیل کے سربراہ علامہ سید علی عباس نقوی نے یوم شہداء کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا دن سب کو منانا چاہیے ہے جنہوں نے اس وطن عزیز کی خاطر اور اپنے عظیم تر مقاصد کی خاطر جو قربانیاں دیں ہمیں اسے فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ سید یاسر عباس رضوی شہید کے والد کرنل ریٹائرڈ جعفر رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے بیٹے نے عہد کیا تھا کہ وہ اپنے وطن عزیز کی خاطر اپنا خون بہائے گا اور اس نے اپنا عہد پورا کیا اور مجھے اور میرے خاندان اور تمام قوم کو اس پر فخر ہے۔

ڈاکٹر سید محمد علی نقوی شہید کے فرزند ڈاکٹر موسٰی، شہید عمارکے والد صفدر رضا، شہید کی بیٹی محترمہ عفت خانم اور دیگر شہیدوں کے خاندان کے افراد اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ کانفرنس سے علامہ خاور عباس، مولانا منیر الحسن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مختلف سکولوں سے آئے ہوئے بچوں نے شہادت کے موضوع پر ایک ٹیبلو بھی پیش کیا۔ قاری یوسف جمالی نے تلاوت اورنعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم محسن عابدی نے پیش کی۔ آخر میں استاد یوسف عابدی نے وطن عزیز پاکستان کیلئے دعا فرمائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button