Uncategorized

راولپنڈی، جے ایس او طالبات کی برسی شہید قائد کی مناسبت سے تین روزہ "فکر حسینی" تربیتی ورکشاپ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی شھادت کی مناسبت سے جامعہ زینبیہ راولپنڈی میں تین روزہ فکر حسینی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں جے ایس او طالبات پاکستان کی ڈوژنل آرگنائزرز نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ نے جے ایس او طالبات پاکستان کو سراہا اور اس کوشش کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی تاکید کی۔ فکر حسینی تربیتی ورکشاپ میں مختلف مقررین نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا جن میں ڈاکٹر عون ساجد نقوی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ سبطین سبزواری، مولانا فرحت عباس جوادی، دوست علی ونگانی، عبداللہ رضا، تصور کاظمی، خواہر ندا زہرا نقوی، خواہر نجیعہ زھرا، محترمہ نسیم فاطمہ، ناصر انقلابی اور طاہرہ ساجد نقوی شامل تھیں۔ پروگرام میں خطاب کرنے والے مقررین کو جے ایس او طالبات پاکستان کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئیں، تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی کا کہنا ہے کہ مرکزی سطح پر مخصوص طالبات کی فکری و نظریاتی تربیت کرنا بہت ضروری تھا مستقبل میں جے ایس او طالبات پاکستان ڈویژن، ضلع اور یونٹ کی سطح پر ایسی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی جس مین زیادہ سے زیادہ طالبات کی تربیت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button