Uncategorized

انکوائری کیلئے مدارس سے لوگوں کو پکڑ رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی وزیر قانون پنجاب، رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مدارس میں چیکنگ کیلئے لوگوں کو پکڑا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ 2 دن سے مختلف مدارس میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیر قانون پنجاب نے اس معاملہ پر کہا ہے کہ مدارس میں انکوائری کیلئے لوگوں کو پکڑا ہے بے گناہ ہونے پر چھوڑ دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مدارس میں پکڑ دھکڑ صرف چیکنگ کیلئے کی جا رہی ہے، اگر کوئی بے گناہ ہو گا، تو اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں سرچ آپریشن کے دوران منافرت پھیلانے والا مواد برآمد ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کو چیک کرنے کیلئے پکڑا ہے، اگر وہ بے گناہ ہوئے تو انہیں چھوڑ دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button