پاکستانی شیعہ خبریں

مفتی نعیم صاحب ! آپ کی فجر کب ہوگی ؟

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)    مفتی نعیم صاحب ! کیپٹل ٹی وی میں شہزاد رضا کے پروگرام میں آپ نے علامہ امین شہیدی اور مفتی حنیف قریشی کی موجودگی میں شیعہ کو کافر نہ سمجھنے کا دعوی کیا اور پھر کہا کہ انشاء اللہ نماز فجر سے پہلے پہلے جامعہ بنوریہ کی سائٹ پر موجود شیعہ کو کافر قرار دینے کے فتوے ہٹا لئے جائیں گے۔ ہم نے اس وعدے کو سچ جانا اور اپنے بلاگ پر اس کا خیر مقدم کیا اور یہ امید کی کہ آپ نہ صرف شیعہ کے خلاف تکفیری فتاوے ہٹوائیں گے بلکہ جامعہ بنوریہ کو ان لوگوں سے پاک کریں گے جو مسلمانوں کی تکفیر کے مرتکب ہوتے ہیں ، ہم نے امید ظاہر کی کہ آپ شیعہ کی تکفیر کرنے والی تنظیم کالعدم اہلسنت والجماعت /  کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان سے بھی لاتعلقی کا اظہار کریں گے۔ ابھی تک وہ فجر نہیں آئی ، آپ کی ویب سائٹس پر کفر کے فتاوے شیعہ کے خلاف موجود ہیں ، آپ کو اپنے وعدے کا پاس کرنا چاہئیے ، اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ وعدہ ایفا کرو ، اس کے بارے روز قیامت سوال ہوگا ۔مفتی نعیم صاحب ! آپ کو ہمت اور جرات سے کام لیتے ہوئے  اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیئے۔ آپ کی سائٹ ہی کے کچھ لنکس آپ ہی کی خدمت میں پیش کررہے ہیں ورنہ آپ کی ویب سائٹ تو اس قسم کی چیزوں سے بھری پڑی ہے۔

http://www.jamiabinoria.net/efatawa/firqajat.html
http://www.jamiabinoria.net/efatawa/2010-01/6209.html
http://www.jamiabinoria.net/efatawa/2009-06/6092.html
http://www.jamiabinoria.net/efatawa/2010-7/6558.html
http://www.jamiabinoria.net/…/Firqajat/shia-qadyani.html

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button