ایسے پر امن معاشرے کے قیام کی جدوجہد کی جائے جس میں عوام خوشحال ہو، علامہ عون نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ عون نقوی نے کہا کہ ایسے پر امن معاشرے کے قیام کی جدوجہد کی جائے جس میں عوام خوشحال ہوں۔ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ آزادی سیمینار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر اور نظریہ قائد کو سمجھنا اور اس کی پیروی کرنا ہوگی اور اسی جوش و جذبے کے ساتھ تعمیر وطن کیلئے کام کرنا ہوگا جو آزادی کے وقت تھا کیونکہ اس وقت ملک اندرونی و بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے ہمیں یکجہتی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے جبکہ دوسری طرف دہشت گردی اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ اجتماع سے مولانا خلیل احمد کمیلی، مولانا غلام علی عارفی، مولانا سرباز شگری، حکیم محمد احمد زیدی، سید لخت حسنین، عاقل قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔