پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی پولیس افسران پر کالعدم تنظیموں کے حملوں کا خطرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قومی سلامتی پر مامور ادارے نے سندھ حکومت، پولیس اور دیگر محکموں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے ارکان کراچی پولیس کے افسران پر حملے کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروپ پولیس افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ضلع غربی سب سے زیادہ حساس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات بہتر بنائیں اور گشت کے معاملے میں سختی اور باقاعدگی اپنائیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند حالیہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والی ہٹ لسٹ کی روشنی میں بھی پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔