Uncategorized

نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی نگرانی کی جا رہی ہے، پیر امین الحسنات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے بھلوال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف گزشتہ ڈیڑھ صدی سے اشاعت اسلام کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے اور اسکے فارغ التحصیل علمائے کرام معاشرے میں امن اور رواداری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی نگرانی کی جا رہی ہے، گذشتہ دنوں سکیورٹی اداروں کی مدرسے میں آمد اسی سلسلے کی کڑی تھی، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل سرگودہا کی تحصیل بھیرہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے مدرسے پر ضلعی پولیس نے چھاپہ مارا تھا اور مدرسے کی تلاشی لی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button