Uncategorized

داعش امریکی و اسرائیلی اسپانسرڈ تنظیم ہے،صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ سانحہ قصور پر جے آئی ٹی سے انصاف کی توقع نہیں۔ افغان صدر اپنی کمزوریاں چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب نے قوم کو امن دیا ہے۔ ایم کیو ایم سیاسی خود کشی کے راستے پر چل رہی ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اپنے قائد کے دفاع کے بجائے اپنی سیاست بچانے کی کوشش کرے۔ دہشت گرد تنظیموں کو امریکہ اور بھارت کی مدد حاصل ہے۔ قصور کے واقعہ سے پولیس کے اندرونی نظام کا مکروہ تصویر سامنے آ گئی ہے۔ پنجاب حکومت بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی اداروں کے فنڈز اور انتظامی کنٹرول اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ ترقی کے اعداد و شمار سے عوام کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ غریب عوام ریلیف کی منتظر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیدراوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ داعش امریکی و اسرائیلی سپانسرڈ تنظیم ہے۔ پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ شہداء کو یاد رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ ہوتا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے کارکنان و عہدیدران جشن آزادی کے موقع پر فوجی شہداء کے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ افغان صدر تحمل سے کام لیں اور پاکستان پر بے جا الزام تراشی کا رویہ چھوڑ دیں۔ بھارت بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ بلوچستان اور کراچی میں فوج اور رینجرز کی کوششوں سے امن کی شمع ضرور روشن ہونگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button