پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، تحریک طالبان اور مقامی کالعدم تنظیموں میں گٹھ جوڑ، نئے حملوں کی منصوبہ بندی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  دہشتگردانہ سرگرمیوں کے حوالے سے غیر فعال تنظیموں کے کام کرنے، اور شہر کراچی میں دوسرے صوبے سے گروپس کے آنے کے بعد، سہراب گوٹھ کو ایک بار پھر انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے سیکورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی میں ملوث تنظیم نے ماضی میں کام کرنے والی ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے، جو کافی عرصے سے غیر فعال تھی، اور مذکورہ گروپ کراچی سمیت ملک بھر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کئے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ایک اور الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان فاٹا سے تعلق رکھنے والا گروپ کراچی سہراب گوٹھ میں ہے، اور سپر مارکیٹ کے افراد سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں کراچی میں سرکاری و غیر سرکاری مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button