سانحہ صفورہ کے مفرور وہابی ملزمان کی گرفتاری پر آٹھ کڑور کا انعام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سانحہ صفورا میں ملوث 8 مفرور دہشت گردوں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ان 8 مفرور دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ محکمہ داخلہ حکومت سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ واردات میں ملوث حافظ عمر، علی رحمان، عبداللہ منصوری اور مستری پٹھان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 15 لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کیا جائے جبکہ اجتبی، محمود، طیب اور عبداللہ بن یوسف کے سروں کی قیمتیں 10 لاکھ فی ملزم مقرر کی جائیں۔ دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ملزموں کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور تکنیکی سراغ رسانی کا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔