پاکستانی شیعہ خبریں

چاغی کے پہاڑ وزیرستان سے بھاگے دہشت گردوں کی نئی پناہ گاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد شمالی وزیرستان سے فرار ہونیوالے دہشت گردوں نے بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقے اور چاغی کے پہاڑوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں اور ان کو بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ اور اسرائیلی ایجنسی ‘‘موساد’’ کھل کر سپورٹ کر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں حساس اداروں نے وہاں کارروائی کر کے ایک اہم دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا، جس نے اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دور افتادہ سرحدی بیلٹ میں دو علاقے جن میں سے ایک برامچہ ہے جس کو پاکستان افغانستان اور ایران تینوں کی سرحدیں لگتی ہیں یہاں را اور موساد کے ایجنٹ درزی، مزدور، الیکٹرانکس کا کام کرنیوالوں اور دیگر کاروباری شخصیات کی صورت میں موجود ہیں اور کسی نہ کسی مشن پر ہیں۔ایک اور علاقہ سرلک جو دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے ۔ حساس اداروں نے یہاں نہ صرف بہت حد تک کام کر لیا ہے بلکہ پچھلے دنوں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کا تعلق غیر ملکی خفیہ ایجنسی سے ہے اور اسی نے یہ اہم انکشافات بھی کئے ہیں ۔حساس اداروں نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پہلے ‘‘را ’’ کھل کر ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کو سپورٹ کر رہی تھی اور اب موساد بھی کھل کر ساتھ کھڑی ہو گئی ہے ۔ پاکستان کے اندر طالبان کو دہشت گردی کیلئے فنڈنگ اور دیگر سامان ‘‘را’’ کے ساتھ ساتھ ‘‘موساد’’بھی فراہم کر رہی ہے ۔اس حوالے سے اہم ثبوت حساس ادارو ں نے حاصل کر لئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button