پاکستانی شیعہ خبریں

ایم کیوایم نے ٭کراچی ٭ میں امن کو مصنوعی امن قرار دیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساںا دارہ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا ہے کہ کراچی کا امن مصنوعی ہے، کراچی میں مجرموں کے فرار کی راہ ہموار کی گئی، ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کا عمل بند کرایا جائے، ورنہ ہمیں اسمبلیوں میں واپس لے جانے کی کوششیں بے سود ہوں گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی چوتھی اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے، ہماری سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگائی جا رہی ہے، منتخب ایوانوں سے مستعفی ہونے کے باوجود ایم کیو ایم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کارکنوں کی گرفتاری معمول بنالی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کراچی میں آپریشن سے جرائم میں کمی آگئی ہے، جو کہ بالکل غلط ہے۔ تمام بڑے ٹارگٹ کلرز کو اگر باہر بھگا دیا جائے گا، تو جرائم میں کمی ہی آئے گی، اگر آپریشن اتنا کامیاب ہوتا، تو رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ نہ ہوتا، کراچی کا امن مصنوعی ہے، شہر قائد میں مجرموں کے فرار کی راہ ہموار کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button