پاکستانی شیعہ خبریں

جعلی جہاد امت کیلئے ناسور بن چکا ہے،علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساںا دارہ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکا ہے، کراچی میں خوف اور اسلحہ کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے، مسلم حکمران امت کے اجتماعی مفادات کیلئے مشترکہ پالیسیاں بنائیں، چیف جسٹس کا پروٹوکول نہ لینے کا اعلان قابل تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کو سیاسی مصلحتوں کا شکار نہیں ہونا چاہیئے، قیام امن کیلئے مذہبی سیاسی اور معاشی دہشت گردوں کا صفایا ضروری ہے، جعلی جہاد امت کیلئے ناسور بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اہلسنّت کے مرکزی دفتر انٹرنیشنل سنی سیکرٹریٹ میں علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کا نوٹس لے، آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرنا قابل مذمت ہے، رشید گوڈیل پر حملہ ملک دشمن طاقتوں کی سازش ہے، کراچی آپریشن کو روکا گیا کو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، کراچی میں امن بھارت کو وارا نہیں کھاتا۔

دوسری جانب نظام مصطفی ﷺ پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ عالمی گریٹ گیم کے تحت پاکستان میں بد امنی پھیلائی جا رہی ہے، افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے فساد کی جڑ ہیں، بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو بھارتی سرپرستی حاصل ہے، علماء ملک میں امن، محبت اور امن کی فضاء قائم کریں، کراچی عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ محمد اشرف سعیدی اور بلال سعیدی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کے مثبت رزلٹ سامنے آ رہے ہیں۔ گوڈیل پر حملہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button