پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے سے بلوچستان میں بڑی تبدیلی آئیگی، سیف اللہ چٹھہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا تاپی گیس ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ حقیقت بننے جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی افادیت کے پیش نظر حکومت بنگلہ دیش نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تاپی ٹرانسمیشن لائن ترکمانستان اور افغانستان سے ہوکر پاکستان کے سرحدی شہر چمن آئیگی۔ چمن سے ٹرانسمیشن لائن لورلائی اور وہاں سے ملتان اور پھر انڈیا جائے گی۔ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔ پاک چین اقتصادی شاہراہ اور ایران سے گیس پائپ لائن کے منصوبوں سے بلوچستان میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت رواں سال کے آخر تک گوادر میں دس ہزار چینی موجود ہوں گے۔ چین سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ این ایف سی ایوارڈ میں وفاق سے بلوچستان کیلئے زیادہ وسائل حاصل کئے جائیں۔ اس حوالے سے ہم وفاق سے اپنا کیس احسن انداز میں لڑ رہے ہیں۔