پاکستانی شیعہ خبریں

ایکسپریس نیوز فورم پر دہشتگردوں کے سہولت کار سے" امن"کے موضوع پر بات کی گئی، لمحہ فکریہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)گزشتہ دنوں اٹک میں دہشت گردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ سمیت 19 افراد شہید ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد پوری قوم سوگ میں ڈوب گئی جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہے۔

حکومت، سیاسی جماعتیں ، افواج پاکستان اور پوری قوم جہاں دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں وہیں معاشرے میں امن اور رواداری کے فروغ کیلئے کوششیں بھی کی جارہی ہیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ اسی حوالے سے ادارہ ایکسپریس نے ’’امن اور رواداری کا فروغ کیسے ممکن؟‘‘ کے موضوع پر فورم کا انعقاد کیا جس میں حکومتی، مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایکپریس نیوز کے مطابق مقررین کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ اور اس کے پیچھے غیر ملکی سازشیں کارفرما ہیں۔ یہ سب کے سامنے ہے کہ گزشتہ دنوں دو عرب ممالک کی جنگ کروائی جارہی تھی اوران میں سے ایک ملک کو اسرائیل جبکہ دوسرے کو امریکہ کی مدد حاصل تھی۔ دہشت گردی کا پس منظر دیکھیں تو 9/11کے بعد سے پورا منظر نامہ ہی تبدیل ہوگیا اور اب دہشت گردی ہماری جنگ بن چکی ہے ۔

ہمارے بچے ،ہمارے لوگ اور ہماری عبادتگاہیں شہید ہورہی ہیں مگر افسوس ہے کہ ہمارے اپنے ہی لوگ ’’را‘‘ کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ دین بیر نہیں سکھاتا بلکہ امن کی بات کرتا ہے اور راستہ دکھاتا ہے لہٰذا اب ہم سب کوبرداشت کا رویہ اپنا کر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک پیج پر آنا ہوگا اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

تعجب خیز بات یہ ہے کہ شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشتگرد سربراہ ملک اسحاق کے ساتھ قریبی تعلقات کے حامل شخص مولانا طاہر اشرفی بھی اس فورم کا حصہ تھے جو ملک میں امن و رواداری کا درس دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ ایکسپریس نیوز کافی عرصہ سے تکفیری دہشتگردوں کی آواز بن کر سامنے آرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button