Uncategorized

لاہور:شیعوں نے شیعہ دشمن غالیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا، جتوئی کی گرفتاری پہلا مرحلہ

 

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)لاہور میں مودت اہلیبت علیہ سلام فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے شیعت کے لبادے میں چھپے غالی نام نہاد ذاکر کی گرفتاری کی وضاحت دیتے ہوئے اسکے شرکیہ بیانات اور کلمات پرمبنی ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح یہ شخص انبیاء اور اہلیبت علیہ سلام کے بارے میں اپنی محنت سے بنائے ہوئے جملوں کے ذریعہ عوام کو بے وقوف بناتا رہا ہے۔اس لیٹر کے مطابق شیعان حیدر کرار نے جعفر جتوئی پر کیس درج کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اس نام نہاد خطیب نے انبیاء علیہ سلام کی توہین کی ہے،چنانچہ ان عقائد سے شیعان علی کا کوئی تعلق نہیں اور نا ہی شیعہ مسلمانوں اس طرح کا عقید ہ رکھتے ہیں جبکہ یہ کلمات کسی شیعہ مستند کتب سے ثابت نہیں ہیں لہذا یہ صرف صرف جعفر جتوئی نامی غالی ذاکر کی محنت ہے جو یہ شیعہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی بیرونی سازش ہے۔

جعفر جتوئی کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں ،انکشاف ہوگیا

اس شخص نے اپنی تقریر میں کہا کہ جس طرح مرتجز (گھوڑا) بغیر نطفہ کے ہے ویسے ہی حضرت عیسیٰ علیہ سلام بغیر نطفے کے ہیں جیسے گھوڑا بغیر باپ کے ہے ویسے ہی حضرت عیسیٰ بغیر باپ کے ہیں، اس کے علاوہ آدم علیہ سلام کے ترک اولیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو حضرت عباس علیہ سلام کا گھوڑا تھا اسے حضرت عباس نے کہا کہ تو پانی پی لے تو گھوڑے نے کہا مولاا میں ترک اولی (آدم ) کی طرح نہیں کرسکتا گویا یہ مولا کا گھوڑا آدم سے افضل ہے کینونکہ آدم نے ترک اولیٰ کیا گھوڑے نے نہیں ۔(من گھڑک قصہ بازی کے ذریعہ یہ افراد /ذاکرین شیعہ مسلمان( جو اس وقت دنیا بھر میں عالم کفر کے ساتھ نبرآزما ہیں اور اسلام کی سربلندی کا سبب بن رہے ہیں) ان سے عام مسلمانوں کو متنفر کررہے ہیں۔تاکہ شیعہ مذہب کو ایک عقل سے عاری اور رومانی مذہب بنا کرپیش کریں۔

غالی غضنفر تونسوی کی امام علی (ع) کی شان میں بدترین گستاخی، امام کو چیلنج کردیا

اس خطیب کی مجلس کی ویڈیو ریکارنڈنگ بھی ثبوت کے طور پر مودت اہلیبت علیہ سلام فاونڈیشن کے پاس موجود ہے۔ مزید نیچے دیئے گئے لیڑ میں تفصیل موجود ہیں ۔

ShiaNewsGotLetter

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close