پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: امیر حیدر کی شہادت کیخلاف وکلا کا عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) ایڈووکیٹ امیر حیدرشاہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلا کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ جاری ہے جس کے دوران وکلا نے سٹی کورٹ کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیئے اور کسی سائل کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث آج ہونے والے کیسز کی سماعت ملتوی کردی گئیں ، دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے بھی کراچی بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے پیر کو ملک بھر میں عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ امیر حیدرشاہ کو گزشتہ روز حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید کیا تھا، امیر حیدرشاہ کراچی بار کے جوائنٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں،جبکہ وہ آئی ایس او پاکستان سکھر ڈویژن کے سابق صدر اور مرکزی صدر رحمان شاہ کے بڑے بھائی بھی تھے۔ شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ ببرلو سندھ میں ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button