Uncategorized

پنجاب بلدیاتی الیکشن ، تکفیری کی دینی اتحاد کے نام پر ٭اسلامی تحریک٭ کو جھانسے کی کوشیش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل نے تنظیمی اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے چار جماعتی اتحاد کے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ اسلامی تحریک پاکستان دینی قوتوں کے اتحاد کو خوش آمدید کہے گی۔ مولانا موسیٰ رضا جسکانی نے پنجاب کی سطح کے بلدیاتی اتحاد کے حوالے سے اسلامی تحریک، جماعت اسلامی، جمعیت علماء پاکستان اور جمعیت علما اسلام کے چار جماعتی صوبائی اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ رپورٹ علامہ ساجد علی نقوی کو پیش کر دی گئی ہے، جس پر وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں فورتھ شیڈول کے تحت علماء اور رہنماوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری اور آئی جی سے ملاقات کرکے ملت جعفریہ میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ البتہ یہ واضح کیا گیا کہ حکومت نے نظر بندیاں ختم نہ کیں تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیمی رابطوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے محرم الحرام میں عزاداری سیدالشہداء کے حوالے سے ماتمی انجمنوں، علماء، ذاکرین اور نوجوانوں سے بھرپور رابطہ رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی تحری اس سے قبل بھی کچھ دینی جماعتوں کے ساتھ متحدہ مجلس عمل کی طرز پر اتحاد کرچکی ہے،یہ بھی دھیان رہے کہ اس نئے اتحاد میں شامل دو  جماعتیں تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہ ہیں، جب الیکشن یا ان کے مفاد میں کوئی معاملہ سامنے آئے تو دینی اتحاد بنانے کا شور مچانا شروع کردیتی ہیں اور مفادات پورا ہونے کے بعد تو کون اور میں کون۔ لہذا اسلامی تحریک کو اب دین کے نام پر بننے والے کسی بھی اتحاد سے دور رہنا چاہییے اور شیعہ اتحاد کی بنیاد پر معاملات کو حل کرنے کی طرف زیادہ کوشش کرنی چاہیئ۔ یہی پوری قوم کے مفاد میں ہے

Click to Read following Report

علامہ ساجد نقو ی کے بعد علامہ امین شہید ی کو بھی ملی یکجہتی کونسل نے دغا دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button