پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کے مرکزی صدر کی شہید امیر حیدر کی قبر پر حاضری، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس ٓآرگنائزیشن پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر رحمان شاہ کے بھائی جو گزشتہ دنوں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے سے مرکزی صدر تہور حیدری نے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی، تہور حیدر نے ایڈووکیٹ امیر حیدر شاہ کے قتل کی پرزور مذمت کی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ امیر حیدر شاہ کو گزشتہ روز حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کے سابق صدر اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید رحمان شاہ کے بڑے بھائی تھے، اور کراچی میں اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں مصروف تھے، جبکہ کراچی بار میں سابق جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button