پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ: درس عقائد اور مقابلہ کتاب خوانی کی اختتامی تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )کوئٹہ کی مسجد خاتم الانبیاء میں عقائد کلاسز کے اختتام پر منتظرین امام کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی، تفصیلات کے مطابق منتظرین بک ریڈنگ کمپیٹیشن کی جانب سے رجسٹرڈ طلباء و طالبات کے درمیان مقابلے کا انعقاد کیا گیا. مقابلے میں پوزیشز ہولڈرز بالترتیب اول, دوم, سوئم, چہارم کو نقد انعامات دیے گئے، علاوہ ازیں جنہوں نے ماہ رمضان المبارک ( مسجد خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) میں عقائد کلاس کے امتحان دیے تھے ان کے پوزیشن ہولڈرز میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس تقریب کے مہمانوں میں جناب میجر نادر علی صاحب , پروفیسر ناظر حسین صاحب , پروفیسر تاج فیض صاحب, پرنسپل یزدان خان ماڈل ہائی سکول شبیر حسین صاحب, حاجی کریم صاحب اور علامہ سید احمد کاظمی شامل تھے جنہوں نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

مقررین نے منتظرین بُک ریڈرز کے آرگنائزر اور بالخصوص علامہ سید احمد کاظمی کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے اسلامی پروگرامز منعقد کرکے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اصول عقائد سے مستفید کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button