Uncategorized

ضیاء الحق کا مقابلہ مفتی جعفر جیسی قیادت ہی کرسکتی تھی، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساںا دارہ) عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ نے کہا کہ مرحوم مفتی رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان کے سیاہ ترین دنوں میں ملت کی قیادت سنبھالی تھی ، اُس وقت پاکستانی تاریخ کا سفاک ترین حکمران اقتدار پر قابض تھا اور پاکستان میں مارشل لا لگاہوا تھا، یعنی ضیاء الحق اُس دور کا حاکم تھا جو پلید ترین اور نجس ترین حکمران گزرا ہے ۔ جس نے پاکستان اور پاکستانی اداروں کو تباہ کیا اور پاکستان کو اس حالت میں پہنچانے والا یہ مکار شخص تھا ، اس نے اپنے ساتھ نام نہاد مذہبیوں کو ملایا اور ملک و مذہب دونوں کو تباہ کیا، اس نے مذہب کے نام پر نفرت پھیلائی اور اس وقت تمام شیعیان پاکستان جمع ہوئے اور اپنے لئے سربراہ انتخاب کرنا چاہا، اُس وقت سب کی نگاہیں مرحوم مفتی رحمۃ اللہ علیہ پر پڑیں ، اگر اُس وقت ضیاء الحق کی حکومت نہ ہوتی اور بننے والے قائد کیلئے پوسٹیں اور بجٹ ملنا ہوتا تو ممکن ہے کہ یہ قرعہ کسی اور کے نام پر نکلتا لیکن سب کو معلوم تھا کہ سامنے ایک سفاک طاغوت ہے ، اس کا مقابلہ کوئی اور ریاکار نہیں کر سکتا بلکہ اس کا مقابلہ کوئی خود دار کرسکتا ہے، جو بکتا نہ ہو، لہٰذا سب کو معلوم تھا کہ یہ تنہا شخصیت نہیں بکے گی ، اس لئے مرحوم مفتی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف سب کی نظریں اٹھیں اور قائد انتخاب کئے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button